کریم نگر میں ہندوایکتا یاترا، دی کیرالا اسٹوری کی ٹیم کی شرکت متوقع
بنڈی سنجے نے جو کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، نے ٹوئٹر پر ادہا شرما کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ شرما نے اس فلم دی کیرالا اسٹوری میں کام کیا ہے۔
حیدرآباد: متنازعہ فلم ”دی کیرالا اسٹوری“ کی ٹیم، ہندوایکتا یاترا میں شرکت متوقع ہے اس یاترا کا اہتمام بی جے پی یہ کررہی ہے اور جو 14مئی کو کریم نگر ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔
صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کمار نے جمعرات کے روز بتایا کہ وہ ہندوایکتا یاترا میں فلم کی ٹیم کی میز بانی کے منتظر ہیں۔ بنڈی سنجے نے جو کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، نے ٹوئٹر پر ادہا شرما کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ شرما نے اس فلم دی کیرالا اسٹوری میں کام کیا ہے۔
سنجے نے تحریر کیا کہ ”وہ، سینما میں آپ کے شاندار کیرئیر کے متمنی ہیں۔ سنجے نے لکھا کہ آپ مزید یہ غیر روایتی، اسکرپٹس ساتھ لائیں جو ہماری ثقافت کو چھوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندو ایکتا یاترا میں آپ کی میزبانی کے لئے منتظر ہیں۔
7مئی کو حیدڑآباد میں متنازعہ فلم دی کیرالا اسٹوری دیکھنے کے بعد صدر ریاستی بی جے پی نے کہا تھا کہ وہ، اس طرح کی فلمیں بنانے کی حوصلہ افزائی کریں گے اور ریاست میں برسر اقتدار آنے کے بعد بی جے پی، اس طرح کی فلموں کو ٹیکس سے چھوٹ بھی دے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس یاترا میں آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بسوا شرما اور تلنگانہ بی جے پی امور کے انچارج ترون چگھ بھی شرکت کریں گے۔ بنڈی سنجے نے اُن تمام ہندوؤں سے جو ہندومذہب کے تحفظ کے خواہش مند ہیں۔ اس یاترا میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ اسمبلی کے آئندہ انتخابات سے اکثریتی فرقہ کے ووٹروں کو متحدہ کرنے کیلئے یہ یاترا ایک دوسری کوشش ہوسکتی ہے۔