مہاراشٹرا

نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات

بہار کے چیف منسٹر اگلے سال منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات سے پیشتر بی جے پی کے خلاف بلاک کو مضبوط کرنے اپوزیشن قائدین سے ملاقات کررہے ہیں۔

ممبئی: بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور ان کے نائب تیجسوی یادو نے شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر ادھو ٹھاکرے سے ان کی نجی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کو 2024ء کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کو مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
تیجسوی یادو کو جاریہ ماہ گرفتار نہیں کیا جائے گا: عدالت
حکومت مہاراشٹرا میں گینگ وار چھڑگئی

جنتادل (یونائٹیڈ) کے سپریم لیڈر نتیش کمار اور راشٹریہ جنتادل کے تیجسوی یادو شام میں این سی پی کے صدر شردپوار سے بھی ملاقات کریں گے۔  بہار کے چیف منسٹر اگلے سال منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات سے پیشتر بی جے پی کے خلاف بلاک کو مضبوط کرنے اپوزیشن قائدین سے ملاقات کررہے ہیں۔

منگل کو انہو ں نے بھوبنیشور میں اڈیشہ کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔کمار جنہو ں نے گزشتہ سال بی جے پی سے تعلقات منقطع کرکے اسے اقتدار سے بے دخل کردیا تھا ”اپوزیشن اتحاد“ کی اپنی وکالت کے ذریعہ قومی سرخیوں میں آئے ان کا ماننا ہے کہ اگلے سال کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو متحدہ طور پر شکست دی جاسکتی ہے۔