دہلی

ایم آئی ایم صدر اسداویسی کیخلاف ہندوسینا کی پولیس میں شکایت

وشنو گپتا نے صدر اسدالدین اویسی کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسدالدین اویسی نے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح سے قبل اشتعال انگیز تقریر کی ہے۔

نئی دہلی: ہندو سینا کے قومی صدر وشنوگپتا نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) صدر اسدالدین اویسی کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ  اسدالدین اویسی نے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح سے قبل اشتعال انگیز تقریر کی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
ایودھیا میں رام مندر کا پران پرتشٹھان دوبارہ کیا جائے گا: شنکراچاریہ
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد

 ان کے بیانات نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ ان کا مقصد مسلم نوجوانوں کو اکسانا ہے۔ گپتا نے کہا کہ مغربی بنگال میں حالیہ ریالی کے دوران کی گئی اسداویسی کی متنازعہ تقریر میں ملک میں مساجد کی حالت اور مسلمانوں کے مجموعی موقف پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ گپتا کے مطابق شری رام مندر کے بارے میں اویسی کے اشتعال انگیز بیانات غلط معلومات پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈہ کا حصہ ہیں۔