صحت
ٹرینڈنگ

گھریلو ٹوٹکے

بچوں کے لئے گھر میں بنائے جانے والے چپس کے آلو کاٹنے کے بعد اگر ان کو تھوڑی سی پھٹکڑی ملے پانی میں ڈال کر دھو لیا جائے تو پھر چپس سفید رہیں گے۔ آلو کالے نہیں ہوں گے۔

بلڈ پریشر نارمل
روزانہ صبح لہسن کے دو جوئے اور ایک چائے کا چمچ شہدکھانے سے بلڈ پریشر بالکل نارمل رہتا ہے۔

دانت، مسوڑھے مضبوط
شہد کو سرکہ میں گھولیں اور اس کی کلیاں کریں، دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوجائیں گے۔

ٹماٹر، لیموں محفوظ کریں
ٹماٹر کبھی کبھی بہت مہنگے ہوجاتے ہیں۔ جب سستے داموں ملتے ہیں تب زیادہ لے لیں اور گرائنڈ کرکے فریزر میں جمانے والی کیوب ٹرے میں جمالیں، پھر تھیلے میں نکال کر رکھ لیں۔ بعد میں جتنا استعمال کرنا ہوکیوب کی شکل میں ڈال دیں، تازہ ٹماٹرکا ذائقہ ملے گا۔ لیموں سستے ہوں تو انہیں بھی آپ اسی طرح فریز کرکے استعمال کرسکتی ہیں۔

آلو،قیمہ خوشبو دار
آلو قیمہ جب پکائیں تو اتارنے سے پہلے اس میں آدھی گٹھی ہرا دھنیہ کاٹ کر ڈال دیں تو کھانے میں مصالحے دار بریانی کی سی خوشبو آئے گی۔

آلو کالے نہ ہوں
بچوں کے لئے گھر میں بنائے جانے والے چپس کے آلو کاٹنے کے بعد اگر ان کو تھوڑی سی پھٹکڑی ملے پانی میں ڈال کر دھو لیا جائے تو پھر چپس سفید رہیں گے۔ آلو کالے نہیں ہوں گے۔

روٹی نرم پھولی
جب آنا گھوندھیں تو نمک اور پانی کے ساتھ کھانے کے دو چمچ کوکنگ آئل پانی میں شامل کرکے آٹا گوندھئے، روٹی نرم ہوگی اور پھولے گی بھی۔

چیونٹیاں دور
اگر کسی جگہ ڈھیر ساری چیونٹیاں جمع ہوں تو وہاں تھوڑی مقدار میں آٹا چھڑک دیں، چیونٹیاں دور چلی جائیں گی۔

کریم ملائی کھٹی نہ ہو
کریم یا ملائی کو کھٹا ہونے سے بچانے کے لئے اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر ٹھنڈی جگہ رکھیں۔

گوشت کی بساند
گوشت کی بساند ختم کرنے کیلئے کھانے کا چمچ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھولیں۔

فریزر میں برف
فریزر میں اکثر برف کی ٹریز جم جاتی ہیں، اگر برف کی ٹرے کے نیچے پلاسٹک کی میٹ رکھ دی جائیں تو ٹرے آسانی سے نکل آتی ہے۔

کھانا خراب ہوگیا؟
اگر کبھی آپ کو چار دن کے لئے باہر جانا پڑے اور واپسی پرکھانا فریج سے نکالتے وقت اگر شک دور کرنا ہو کہ بجلی جانے سے کھانا خراب نہیں ہوا ہے تو اس کے لئے یوں کریں کہ برف جما کر ایک پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر فریز میں رکھ دیں اگر واپسی پر برف کی ڈلیاں جمی ہوں تو سمجھ لیں کہ بجلی نہیں گئی اور کھانا درست حال میں ہے اور اگر ڈلیاں پگھل کر جمی ہوں تو سمجھ لیں کہ لائٹ جاکردوبارہ آئی اور کھانا خراب ہوگیا ہے۔

اوون کی بو
اگر مائیکرو وویو اوون سے ناگوار سی بو آنے لگے تو ایک پیالہ پانی میں تھوڑا لیموں کا رس ڈال کر اسے ابالیں بو ختم ہوجائے گی۔

ٹماٹر کے چھلکے
اگر ٹماٹر کے چھلکے اتارنے ہوں تو ان کو کٹ لگا کر ابالیں آسانی سے اتر جائیں گے۔

دانتوں کی مضبوطی کا راز
دانتوں پر برش کرنے کے بعد اگر میٹھا سوڈا تھوڑا سا دانتوں پر مل لیا جائے تو دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوجاتے ہیں۔

جسم کی گرمی
جسم کی گرمی دور کرنی ہوتوخشک دھنیا پیس کر مصری ملا کر کھائیں۔

چمکدار بال مگرکیسے؟
سر کے بال دھونے کے بعد جب انہیں آخری پانی سے دھونے لگیں تو اس پانی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا لیا جائے تو بال چمکدار ہوجاتے ہیں۔

چولہے کی صفائی
کچن میں گیس کا چولہا ہر ہفتے ضرور صاف کریں، وگرنہ بو آنے لگے گی۔

شیشے چمکانے کا گر
آلو ابالیں تو ان کے چھلکے پھیکنے سے قبل شیشے پر ضرور ملیں تاکہ شیشہ چمک اٹھے۔

پنیر کی حفاظت
پنیر دو دن سے زیادہ رکھنا ہو تو ململ کے کپڑے کو تھوڑا سا سرکہ چھڑک کرنم آلود کرکے اس میں لپیٹ کر رکھیں۔

سوکھے لیموں دوبارہ تازہ کریں
لیموں اگر سوکھ جائے تو اسے پانی میں ڈبوئیں دوبارہ تازہ ہوجائے گا۔

قیمہ اورمشین کی صفائی
جب قیمہ بنارہے ہوں تو آخری دفعہ قیمہ کالنے کے بعد ایک توس اس میں ڈال دیں یہ تمام مشین صاف کردے گا۔