کھیل

سنیل نارائن کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے انکار

سنیل نارائن نے کہاکہ میں نے اس فیصلے کے ساتھ صلح کرلی اور میں کبھی مایوس نہیں ہونا چاہوں گا۔ وہ دروازہ بند ہوگیا ہے اور میں لڑکوں کی حمایت کروں گا جب وہ جون میں ویسٹ انڈیز کیلئے میدان میں اتریں گے۔

کولکتہ: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنی ریٹائرمنٹ سے یو ٹرن لینے کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ موجودہ آئی پی ایل میں کے کے آر کیلئے گیند اور بیاٹ دونوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نارائن نے ریٹائرمنٹ سے واپسی سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں: رنکو سنگھ
پاکستان کی بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
آسٹریلیا کے شان مارش کرکٹ سے سبکدوش

 یاد رہے کہ گزشتہ سال سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ تاہم 36 سالہ نارائن نے موجودہ آئی پی ایل سیزن میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ بہت سے لوگوں نے سنیل نارائن پر واپسی کیلئے اصرار کیاتھا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول نے حال ہی میں کہا تھاکہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے نارائن سے واپسی کے بارے میں بات کررہے ہیں۔

 ان کی کوشش ہوگی کہ آل راؤنڈر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کھیلنے کیلئے قائل کیا جائے۔ تاہم سنیل نارائن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریٹائرمنٹ سے واپسی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کی درخواست کے بارے میں جان کر بہت خوش ہیں۔

 نارائن نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے سے مطمئن ہیں اور گھر سے ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ یہ پیغام آپ کے ساتھ گونجے گا اور آپ کو صحت مند رکھے گا۔ سنیل نارائن نے کہاکہ مجھے بہت خوشی اور اعزاز حاصل ہے کہ میری حالیہ پرفارمنس نے بہت سے لوگوں کو عوامی طورپر ریٹائرمنٹ سے باہر آنے اور آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرنے پر مجبور کیاہے۔

 میں نے اس فیصلے کے ساتھ صلح کرلی اور میں کبھی مایوس نہیں ہونا چاہوں گا۔ وہ دروازہ بند ہوگیا ہے اور میں لڑکوں کی حمایت کروں گا جب وہ جون میں ویسٹ انڈیز کیلئے میدان میں اتریں گے۔

وہ لڑکے جنہوں نے پچھلے کچھ مہینوں میں سخت محنت کی ہے اور وہ ہمارے چاہنے والے مداحوں کو دکھانے کے مستحق ہیں کہ ان میں ایک اور ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت ہے۔ میں آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ سنیل نارائن کیلئے آئی پی ایل 2024 کا سیزن اب تک بہت اچھا رہا ہے۔

کے کے آر کیلئے ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کرنے والے سنیل نارے نے سات میچوں میں 40.86 کی اوسط اور 176.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 286 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گیند سے بھی کمال کیا اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔ کے کے آر کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔