امریکہ و کینیڈا

ہم جنس پرستی جرم نہیں: پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم جنس پرستی جرم نہیں ہے اور اس کے خلاف قوانین غیر منصفانہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنس پرستوں کو چرچ میں خیر مقدم کریں گے، گرجا گھروں کو ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کے خاتمے کے لیے آگے آنا ہو گا۔

ویٹی کن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے ہم جنس پرستی جرم نہیں ہے اور ہم جنس پرستوں کو چرچ میں خوش آمدید کہیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم جنس پرستی جرم نہیں ہے اور اس کے خلاف قوانین غیر منصفانہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنس پرستوں کو چرچ میں خیر مقدم کریں گے، گرجا گھروں کو ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کے خاتمے کے لیے آگے آنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خدا اپنے تمام بچوں سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسے کے وہ ہیں، ہم جنس پرستوں کے خلاف کسی بھی امتیازی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا ہم جنس پرستی سے متعلق جرم اور گناہ کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 67 ممالک ہم جنس پرستی کو مجرم قرار دیتے ہیں اور ان میں سے 11 ممالک میں اس کی سزا موت ہے۔