مہاراشٹرا

الیکٹورل بانڈس ایک تجربہ، وقت ہی بتائے گا کس قدر فائدہ مندہے: جنرل سکریٹری آر ایس ایس

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے نے آج یہاں کہاہے کہ الکٹورل بانڈس ایک تجربہ ہے اور یہ وقت ہی بتایاگیاکہ یہ اس قدر فائدہ مند اور موثر ثابت ہوئے ہیں۔

ناگپور: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے نے آج یہاں کہاہے کہ الکٹورل بانڈس ایک تجربہ ہے اور یہ وقت ہی بتایاگیاکہ یہ اس قدر فائدہ مند اور موثر ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
آر ایس ایس قائد کی گرفتاری پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت
کانگریس اور آر ایس ایس کومسلم قیادت برداشت نہیں: اسد اویسی

الیکشن کمیشن نے جمعرات کوالیکٹورل بانڈس ڈیٹا جاری کئے ہیں۔جس پرتبصرہ کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہاہے کہ فی الحال ہم کو الکٹورل بانڈس کا ایک تجربہ حاصل ہواہے اس کے کیااثرات ہوئے ہیں وہ وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سنگھ نے اپنے اجلاس میں الکٹورل بانڈس کے تعلق سے غور و خوص نہیں کیا۔

جب صورتحال متقاضی ہوگی تو ہم اس پر غور کریں گے۔ الکٹرانک ووٹنگ مشین کے تعلق سے کئے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ تبدیلی ہوتی ہے تو سوالات اور شک وشبہات پیداہوتے ہیں۔ عوام کو اس سلسلہ میں واقف ہوناچاہئے لیکن یہ وقت ہی بتائے گاکہ نیانظام کس قدر فائدہ مند اورموثر ہے۔

سنگھ کا خیال ہے کہ اس کے لئے تجربہ ہی ثابت کرے گا۔ نریندرمودی حکومت کے دس سال کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس یکساں سیول کوڈ کا خیرمقدم کرتی ہے۔ قرارداد کے ذریعہ کئی برس قبل اس پر عمل آوری کا مطالبہ کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی برسراقتدارریاست اتر کھنڈ میں اس پر عمل آوری کی گئی ہے جبکہ ہم سارے ملک میں یکساں سیول کوڈ پرعمل آوری کے خواہاں ہیں۔دتاتریہ نے کہاکہ شادی اوراڈاپشن جیسے امورپرمباحث کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ دس سال کے دوران ملک ترقی کی سمت گامزن رہاہے۔

بین الاقوامی ماہرین نے بھی ملک میں کئے جانے والے ترقیاتی اورفلاحی اقدامات کی ستائش کی ہے۔ سیاسی مفکرین نے بھی ملک کی ترقی کی ستائش کی ہے اورکہاہے کہ موجودہ صدی ہندوستان کی صدی ہے۔دتاتریہ جنہیں جنرل سکریٹری منتخب کیاگیاہے کہاکہ 4۔ جون کو عوام فیصلہ دیں گے جس کے بعد عوام کے ردعمل کااظہارہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کے دورحکومت میں قابل ستائش اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہریت ترمیمی قانون کے تعلق سے کہاکہ اس پر عمل آوری مناسب رہے گی۔ ایک پریس کانفرنس کومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے ان تاثرات اوراحساسات کا اظہارکیا اورکہاکہ یہ ملک تمام کا ہے اورکہاکہ مسلم اورعیسائیوں کو ہندوستان میں اقلیتیں سمجھاجاتاہے۔

آر ایس ایس ہمیشہ سے اقلیتوں سے متعلق سیاست کی مخالف رہی ہے۔دتاتریہ ہوسابلے نے کہاکہ نئی چیز آتی ہے تو اس کے تعلق سے شک و شبہ پیداہونا فطری ہے۔

الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے تعلق سے کئے گئے سوال پر انہوں نے یہ جواب دیا۔ دتاتریہ نے متھرا، کاشی، رام جنم بھومی تحریک سے متعلق امور پر بھی اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بعض مذہبی مقامات کے تعلق سے عدالتوں میں کاروائی جاری ہے۔