حیدرآباد

رینوکا چودھری، انیل کمار اور روی چندرا کے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو کی جانب سے پرچہ نامزدگیاں داخل کرتے وقت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، تلنگانہ پردیش کانگریس کی انچارج دیپا داس منشی اور ریاستی وزراء موجود تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ سے راجیہ سبھا کی 3 نشستوں کیلئے منعقد شدنی انتخابات کیلئے سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری، تلنگانہ یوتھ کانگریس قائد انیل کماریادو اور ودی راجو روی چندرا نے جمعرات کے روز پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو کا نگریس امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگیا داخل کرچکے ہیں جبکہ روی چندرا نے بی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ان تین امیدواروں نے تلنگانہ اسمبلی میں ریٹرننگ آفیسر کے سامنے اپنے نامزدگیاں داخل کی ہیں۔

 رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو کی جانب سے پرچہ نامزدگیاں داخل کرتے وقت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، تلنگانہ پردیش کانگریس کی انچارج دیپا داس منشی اور ریاستی وزراء موجود تھے۔

جبکہ بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی آر، پارٹی کے ارکان اسمبلی وکونسل روی چندرا کے ساتھ موجود تھے جنہوں نے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ تلنگانہ سے راجیہ سبھا کی 3نشستوں کے انتخابات شیڈول کے مطابق 27 فروری کو منعقد ہوں گے۔

بی آر ایس کے تین ارکان پارلیمنٹ جے سنتوش کمار، بی لنگیا یادو اور وی روی چندرا کی میعاد بہت جلد ختم ہونے والی ہے اس لئے ان تینوں نشستوں کیلئے انتخابات ناگزیر ہوگئے ہیں 119 رکن تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس کے ارکان کی تعداد64 ہے اس طرح کانگریس کے 2امیدوار آسانی سے منتخب ہوجائیں گے۔

 بی آر ایس کا3کے منجملہ صرف ایک امیدوار جیت پائے گا۔ ان تینوں میں انیل کمار یادو، پہلی بار راجیہ سبھا میں داخل ہونے والے ہیں۔ قبل ازیں رینوکا چودھری کو ٹی ڈی پی ٹکٹ پر1986 اور1992میں راجیہ سبھا کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

 وہ 2012 میں بھی راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئی تھیں۔ انیل کمار یادو، تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر وسابق ایم پی انجن کمار یادو کے فرزند ہیں، بزنس مین سے سیاست داں بننے والے روی چندرا 2022کے ضمنی الیکشن میں بی آ رایس ٹکٹ پر راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے۔

 تلنگانہ قانون ساز کونسل کیلئے منتخب ہونے کے بعد بنڈہ پرکاش مدیراج نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ گائتری روی سے مشہور روی چندرا گائتری گروپ کے بانی و چیف پروموٹر ہیں۔

a3w
a3w