مشرق وسطیٰ

عراق کے تاریخی بازار میں خوفناک آتشزدگی، 300 دکانیں خاکستر (ویڈیوز)

عراقی شہر اربیل کے تاریخی قیصری بازار میں خوفناک آگ لگنے کے سبب 300 دکانیں جل کر خاکسر ہوگئیں۔

بغداد: عراقی شہر اربیل کے تاریخی قیصری بازار میں خوفناک آگ لگنے کے سبب 300 دکانیں جل کر خاکسر ہوگئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ لگنے کے باعث عراق کے تاریخی بازار پر دھویں کے بادل چھا گئے جبکہ ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، مگر اس دوران 300 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ حکام کی جانب سے آگ لگنے کی وجوجات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دو سو سال پرانا یہ تاریخی بازار دور عثمانیہ کی یادگار ہے جس میں انواع و اقسام کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں اور عوام کی کثیر تعداد یہاں خریداری کے لئے پہنچتی ہے۔