جرائم و حادثات
شمس آباد میں خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار انووا دیوار سے ٹکرا کر کئی بار الٹ گئی
تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں شمش آباد کے حدود میں واقع نارکوڈا گاؤں کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹویوٹا انووا بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے موجود دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔
رنگاریڈی: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں شمش آباد کے حدود میں واقع نارکوڈا گاؤں کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹویوٹا انووا بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے موجود دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں گاڑی میں سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق، تیز رفتار انووا اچانک بے قابو ہوکر دیوار سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی کئی بار الٹ گئی اور بری طرح تباہ ہوگئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کی حالت اور شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔