تلنگانہ

تلنگانہ میں گولکنڈہ کے قریب ’ہاٹ ایئر بیلون فیسٹول‘ کا آغاز

تلنگانہ کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت جوپلی کرشنا راؤ نے باقاعدہ طور پر اس میلے کا افتتاح کیا اور ہاٹ ایئر بیلون کی سواری کا بھی لطف اٹھایا۔ وزیر موصوف نے ہوا میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ گزارا اور قریب 13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ کے قریب گولف کلب کے احاطے میں جمعہ کو ’ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول‘کا شاندار آغاز ہوا۔

متعلقہ خبریں
گولکنڈہ قلعہ میں 3 تا 5جنوری ”اپنی فوج کو جانیے میلہ“
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


تلنگانہ کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت جوپلی کرشنا راؤ نے باقاعدہ طور پر اس میلے کا افتتاح کیا اور ہاٹ ایئر بیلون کی سواری کا بھی لطف اٹھایا۔ وزیر موصوف نے ہوا میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ گزارا اور قریب 13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

یہ سواری گولکنڈہ گولف کلب کے قریب سے شروع ہوئی اور اپاجی گوڈا کے مضافات میں ختم ہوئی۔ مسٹر راؤ نے اس تجربے کو ’واقعی یادگار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہل تلنگانہ کے سیاحتی سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔


وزیر موصوف نے تلنگانہ کے ورثے اور جدت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جہاں ’انٹرنیشنل کائٹ اینڈ سویٹ فیسٹول‘ ریاست کی ثقافت، روایات اور مہمان نوازی کی عکاسی کرتا ہے، وہیں ’ہاٹ ایئر بیلون‘ اور ’ڈرون فیسٹول‘ جیسے پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کے حوالے سے بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تلنگانہ کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرنے کے لیے ثقافت اور ٹیکنالوجی کا یہ امتزاج ناگزیر ہے۔


مسٹر راؤ نے ’’ڈیسٹینیشن تلنگانہ‘‘برانڈ کو مضبوط کرنے کے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ریاست کی قدرتی خوبصورتی اور تاریخی ورثے کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم جوئی پر مبنی سیاحت کے اقدامات ملکی اور بین الاقوامی دونوں سیاحوں کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔