حیدرآباد

بریكنگ نیوز: حیدرآباد میں ہوٹلوں اور دکانوں كو رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت : ریونت ریڈی

حیدر آباد كے شہریوں کو خاص کر پرانے شہر کے عوام کو چیف منسٹر ریونت ریڈی نے خوشخبری دی ہے۔

حیدرآباد: حیدر آباد كے شہریوں کو خاص کر پرانے شہر کے عوام کو چیف منسٹر ریونت ریڈی نے خوشخبری دی ہے۔

ریونت ریڈی نے مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے مطالبہ پر شہر حیدرآباد میں رات ایک بجے تک ہوٹلوں اور دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ وہ 25 جولائی کو حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشرس سے بات چیت کی اور انہیں رات دیر گئے تک دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شراب کی دکانوں اور شراب خانوں کو رات دیر گئے تک کھلی رکھنے کی اجازت نہیں رہے گی۔

واضح رہے کہ اکبرالدین اویسی نے اسمبلی میں حکومت سے رات دیر گئے تک ہوٹلوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

a3w
a3w