حیدرآباد

تفریح کے مقامات پربے ہودہ حرکتیں، شی ٹیم کی کارروائی

حیدرآباد کی شی ٹیم نے تفریح گاہوں پر بے ہودہ حرکتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12 نوجوانوں کو سزاء اور جرمانہ عائد کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی شی ٹیم نے تفریح گاہوں پر بے ہودہ حرکتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12 نوجوانوں کو سزاء اور جرمانہ عائد کیا۔

پریس نوٹ کے بموجب حیدرآباد کی شی ٹیم نے تفریح وعوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے بے ہودہ حرکتوں میں مصروف نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

اس کے علاوہ تفریح مقامات‘ پارکس اور دیگر عام مقامات پر اخلاق سوز سرگرمیاں ممنوع ہیں۔

شی ٹیم نے 12نوجوانوں کے خلاف دفعہ 70(b)cpactکے تحت کارروائی کی اورانہیں 50 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 2 افراد کے خلاف 70(b)290ipc 188cpایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔

انہیں فی کس 1250 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور پولیس بے ہودہ حرکتیں کرنے والوں کی ویڈیوزثبوت کے لئے تیار کررہی ہے تاکہ ان کے خلاف ثبوت رکھاجائے۔

a3w
a3w