تلنگانہ

تلنگانہ : کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ میں تقریباً 12افراد زخمی

یہ دھماکہ سیگاچی کیمیکل فیکٹری میں ہوا، جس کے بعد فیکٹری کے کچھ حصے آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ اطلاع ملتے ہی دو فائر انجن موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پاشامائیلارم صنعتی علاقہ میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں پیر کی صبح زوردار دھماکہ میں تقریباً 12افراد زخمی ہو گئے، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ دھماکہ سیگاچی کیمیکل فیکٹری میں ہوا، جس کے بعد فیکٹری کے کچھ حصے آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ اطلاع ملتے ہی دو فائر انجن موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔



یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے مزدور معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ اچانک ایک ری ایکٹر پھٹ گیا۔

دھماکے کے فوراً بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور ہر طرف دھواں اور شعلے پھیل گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، فیکٹری سے بلند آواز میں دھماکہ سنائی دیا، جس سے خوفزدہ ہو کر مزدور ادھر ادھر بھاگنے لگے۔



واقعے کے بعد دو فائر انجن اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فیکٹری کے باہر مقامی افراد اور مزدوروں کا ہجوم جمع ہو گیا ہے، جو واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے بے چین ہیں۔

پولیس اور فائر بریگیڈ حکام نے فیکٹری کو گھیرے میں لے لیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام