سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

ایک مصری شہری نے پانی میں پھنسے ہندوستانی خاندان کی جان کیسے بچائی؟ (ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوستانی فیملی گاڑی سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر پانی اندر داخل ہونے کے سبب گاڑی کے دروازے لاک ہوگئے تھے۔

ابو ظہبی: ہندوستان سے تعلق رکھنے والے خاندان کو طوفانی بارش کے دوران مصری شہری حازم السوید نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

العربیہ کے مطابق حازم السوید جو بینک آف مصر کی برانچ میں فرائض انجام دیتے ہیں کا کہنا تھا کہ گھر جانے کیلئے نکلا تو البدع اسٹریٹ پرموجود ایک انڈرپاس میں پھنسے ہندوستانی خاندان کو دیکھا جو مدد کیلئے چلا رہا تھا، ان کی گاڑی پانی میں تقریباً ڈوب چکی تھی۔

مصری شہری کے مطابق ہندوستان سے تعلق رکھنے والے خاندان کی زندگی بچانے کے لئے تیراکی کرتا ہوا ان تک پہنچا اور ان کی جان بچائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوستانی فیملی گاڑی سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر پانی اندر داخل ہونے کے سبب گاڑی کے دروازے لاک ہوگئے تھے۔

مدد کرنے والے مصری شہری نے کہا کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والا خاندان جو میاں بیوی اور ایک بچے پر مشتمل تھا انہیں ایک ایک کرکے گاڑی سے باہر نکالا۔

واضح رہے کہ مصر سے تعلق رکھنے والے فرشتہ صفت انسان 2002 سے امارات میں مقیم ہیں۔ انہیں امارات کا حصہ ہونے پر فخر ہے جسے وہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔