مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 14 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 14 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1240۔ دہلی سلنطنت کی پہلی خاتون حکمراں رضیہ سلطان کا انتقال ہوا۔

1322۔ اسکاٹ لینڈ کے رابرٹ دی بروس نے انگلینڈ کے راجا ایڈوردوم کو شکست دی۔

1586۔ اسکاٹ لینڈ کی ملکہ میری پر انگلینڈ کی ملکہ الیزبیتھ اول کے قتل کی سازش رچنے کا معاملہ دائر کیا گیا۔

1758۔ سال 1756 سے 1763 تک سات سالہ جنگ کے دوران آسٹریا نے ہوچ کرک کی لڑائی میں ایران کو شکست دی۔

1805۔ ایلشن گین کی لڑائی میں فرانس نے آسٹریا کو ہرایا۔

1825۔ آسام میں خراب موسم کا بہانہ بناکر حکم کی تعمیل نہ کرنے کے الزام میں ایک فوجی دستے کا کورٹ مارشل کردیا گیا۔

1882۔ غیر منقسم ہندوستان کے ایک حصہ میں پنجاب یونیورسٹی قائم کی گئی لیکن تقسیم ہند کے بعد یہ حصہ مغربی پاکستان کہلایا۔

1884۔ ہندستان کے مشہور مجاہد آزادی اور ’غدر پارٹی‘کے بانی لالہ ہردیال کی پیدائش ہوئی۔

1943۔ جاپان نے فلپائن کی آزادی کا اعلان کیا۔

1946۔ ہالینڈ اور انڈونیشیا کے مابین جنگ بندی معاہدے پر دستخط کئے گیے۔

1948۔ اسرائیل اور مصر کے درمیان زبردست جنگ شروع ہوئی۔

1933۔ جرمنی میں ایڈولف ہٹلر کا نازی دستہ، اقوام متحدہ سے الگ ہوا۔

1953۔ ہندستان میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عمل میں آیا۔

1956۔ ہندوستانی قانون کے معمار بی آر امبیڈکر نے بودھ مذہب اختیار کیا۔

1964۔ ڈاکٹر مارٹن کنگ جونیئر کو 35 برس کی عمر میں امریکی سماج میں نسلی تفریق کے خلاف عدم تشدد کی تحریک چلانے کے نوبل امن انعام دیا گیا۔

1981۔ حسنی مبارک مصر کے چوتھے صدر بنے۔

1979۔ جرمنی کے بون میں جوہری توانائی کے خلاف ایک لاکھ افراد نے مظاہرہ کیا۔

1997۔ برطانیہ کی ملکہ الیزابیتھ دم اور پرنس فلپ نے امرتسر کے جلیاں والا باغ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

1999۔ جوہری تجربہ پابندی معاہدہ (سی ٹی بی ٹی) امریکی سنیٹ میں نامنظور ہوا۔

2000۔ امریکہ نے پاکستان سمیت 22 ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کئے۔

2004۔ پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے صدر پرویز مشرف کو فوجی سربراہ برقرار رکھنے والا بل منظور کیا۔

2007۔ بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے طب اور کاشتکاری کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے نیپال کو منظوری دی۔

2010۔ راجدھانی دلی میں منعقد 19 ویں دولت مشترکہ کھیلوں کا اختتام ہوا۔

2012۔ نائجیریا کی ایک مسجد میں بندوق برداروں نے 20 افراد کا قتل کیا۔

a3w
a3w