سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

شاہ جہاں کا نایاب اور قیمتی زیور نیتا امبانی کے پاس کیسے پہنچ گیا؟

مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی نے ہندوستان میں منعقدہ مقابلہ حسن میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کا قیمتی بازو بند پہنا۔ ماضی کا یہ نایاب زیور اپنے بازو کی زینت بنا کر نیتا امبانی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

ممبئی: مکیش امبانی اس وقت نہ صرف دنیا کی چند امیرترین شخصیات میں سے ایک ہیں بلکہ انکا اور افراد خاندان کا زندگی گزارنے کا طریقہ بھی شاہانہ ہے۔

متعلقہ خبریں
لال قلعہ میں کل سے نیا لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو

اب مغلیہ دور کی یاد تازہ کرتے ہوئے مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی نے ہندوستان میں منعقدہ مقابلہ حسن میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کا قیمتی بازو بند پہنا۔ ماضی کا یہ نایاب زیور اپنے بازو کی زینت بنا کر نیتا امبانی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ریلائنس فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن نیتا امبانی نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی، انہوں نے اپنی کالی ساڑھی کے ساتھ بازو بند پہنا ہوا تھا جو کہ مغل بادشاہ شاہ جہاں کی کلغی ہے۔

میڈیا کے مطابق نیتا نے 71 ویں مس ورلڈ فائنلز کی تقریب میں مرزا شہاب الدین محمد خرم المعروف شاہ جہاں کی کلغی کو بطور بازوبند زیب تن کیا ہوا تھا۔

مغلیہ دور کی معروف شاہ جہاں کی اس کلغی میں ہیرے، یاقوت اور سپینلز جڑے ہوئے ہیں جبکہ اس کی لمبائی 13.7 سینٹی میٹر ہے اور چوڑائی 19.8 سینٹی میٹر ہے۔ میڈیا کے مطابق کلغی کی قیمت 2 ارب روپے ہے ۔

قیمتی زیور کو 2019 میں بھی آل تھائی کلکشن میں دیکھا گیا تھا جہاں یہ کلغی نیلامی کیلئے پیش کی گئی تھی، امکان ہے کہ امبانی فیملی نے یہ نایاب زیوراس وقت خریدلیاتھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیتا امبانی کو بھی اس پروگرام میں ایوارڈ پیش کیا گیا، انہیں ’بیوٹی ود پرپز ہیومنٹیرین ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

a3w
a3w