سوشیل میڈیا
بندر نے آئی فون کیسے واپس کیا؟ لوگوں نے کیا تالیاں بجاکر خوشی کا اظہار کیا (ویڈیو)
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بندر مندر کی دیوار پر بیٹھے ہیں اور ان میں سے ایک بندر کے ہاتھ میں مندر میں آئے ایک شخص سے چھینا گیا آئی فون ہے۔
لکھنؤ: بندر کی شرارتوں سے سب ہی واقف ہیں جو انسانوں سے بالکل خوف نہیں کھاتے اور ان کی چیزیں بھی چھین لیتے ہیں۔
اترپردیش میں ایسے واقعات کا رونما ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ یہاں بندر کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایسا ہی واقعہ اترپردیش کے شہر ورنداون میں قائم ایک مندر کے باہر پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بندر مندر کی دیوار پر بیٹھے ہیں اور ان میں سے ایک بندر کے ہاتھ میں مندر میں آئے ایک شخص سے چھینا گیا آئی فون ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ جمع ہیں جو بندر سے آئی فون لینے کی کوشش کرتے ہوئے بندر کی جانب چیزیں پھینک رہے ہیں تاکہ بندر فون کو پھینک دے۔
لوگوں کی یہ محنت رنگ لائی اور بندر آئی فون پھینک کر بھاگ گئے جس پر لوگوں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔