مشرق وسطیٰ

اسرائیل، حماس کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا :نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ

نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ انہوں نے آج غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پٹی میں تعینات فورسز کا معائنہ کیا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے "ایکس” پر کہا کہ وزیر اعظم نے سکیورٹی کا جائزہ لیا، کمانڈروں اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دریافت ہونے والی سرنگوں میں سے ایک میں داخل ہوئے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اس جنگ کے ہمارے تین اہداف ہیں۔ حماس کو ختم کرنا، تمام مغوی افراد کو واپس لانا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ غزہ دوبارہ کبھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔ بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی میں کس مقام کا دورہ کیا اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

اتوار کو غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا تیسرا دن تھا۔ یہ جنگ بندی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہی گی۔ اسرائیل کو جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ تاہم فوجی حکام کو خدشہ ہے کہ طویل جنگ بندی سے حماس کو ختم کرنے کی اسرائیلی کوششیں کمزور پڑ جائیں گی۔

جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے تین دنوں کے دوران حماس نے 39 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔ ہر روز 13 اسرائیلی یرغمالی رہا کئے گئے۔ دوسری طرف اسرائیل نے پہلے تین روز میں 117 فلسطینی قیدی رہا کر دئیے ہیں۔

جمعہ اور ہفتہ کو حماس نے 15 غیر اسرائیلی غیر ملکیوں کو بھی رہا کیا۔ ان کی رہائی معاہدے میں شامل نہیں تھی۔

a3w
a3w