شمالی بھارت

گیان واپی تہہ خانہ کی کنجیاں ضلع مجسٹریٹ کے حوالے کی جائیں:عدالت

یادو نے قبل ازیں کہا تھا کہ حکام نے اس تہہ خانہ کو 1993 میں مقفل کردیا تھا اور یہاں رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ اس سے پہلے ایک پجاری سوم ناتھ ویاس اس تہہ خانہ کو پوجا کے لئے استعمال کرتا تھا۔

وارانسی(اترپردیش): ایک ضلع عدالت نے حکم دیا ہے کہ یہاں گیان واپی کامپلکس میں واقع تہہ خانہ کی چابیاں ضلع مجسٹریٹ کے حوالہ کردی جائیں۔ اسے ”ویاس جی کا تہہ خانہ“کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
محبوب آباد میں کمسن لڑکے کا اغواء وقتل، مجرم کو سزائے موت
گیان واپی کے تہہ خانہ کی کنجی حوالگی مسئلہ

 ضلع جج اے کے وشویش نے چہارشنبہ کے روز اپنے حکم میں کہا کہ کامپلکس کے جنوبی سرے پر واقع ویاس جی کے تہہ خانہ کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے یہ بات بتائی۔ عدالت نے کہا کہ اسی لئے وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو ویاس جی کے تہہ خانہ کا ریسیور مقرر کیا جاتا ہے۔

 یادو نے قبل ازیں کہا تھا کہ حکام نے اس تہہ خانہ کو 1993 میں مقفل کردیا تھا اور یہاں رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ اس سے پہلے ایک پجاری سوم ناتھ ویاس اس تہہ خانہ کو پوجا کے لئے استعمال کرتا تھا۔

a3w
a3w