امریکہ و کینیڈا

ہلک ہوگن نے ٹرمپ کی ’بنیان پھاڑ‘ حمایت کردی، ویڈیو دیکھیں

ماضی کے لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے، اس بار انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اپنے مشہور اسٹائل میں ’بنیان پھاڑ‘ کر لوگوں کو حیران کردیا۔

ملواکی: ماضی کے لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے، اس بار انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اپنے مشہور اسٹائل میں ’بنیان پھاڑ‘ کر لوگوں کو حیران کردیا۔

امریکی ریسلنگ سپر اسٹار ہلک ہوگن نے جمعرات کو ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوران ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ’بنیان پھاڑ‘ حمایت کا مظاہرہ کیا، انھوں نے مخصوص اسٹائل میں بنیان پھاڑ کر ریسلنگ کی یاد تازہ کر دی۔

ہلک ہوگن نیوی بلیو رنگ کے سوٹ، سر پر لپٹے سرخ رنگ کے اپنے مخصوص رومال، اور سنہری بالوں والی بڑی مونچھوں کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئے تھے، لیجنڈری ریسلر نے ٹرمپ کے حق میں جوشیلی تقریر کی، اور پہلے اپنی جیکٹ اتاری، پھر سیاہ رنگ کی بنیان کو دونوں ہاتھوں سے کھینچ پر پھاڑ ڈالا، اور اندر سے سرخ رنگ کی وہ شرٹ برآمد ہوئی جس پر لکھا تھا ٹرمپ/وانس۔ واضح رہے کہ جے ڈی وانس نائب صدر کے عہدے کے لئے نامزد ہیں۔ (ویڈیو دیکھیں)

ہلک ہوگن نے اس موقع پر تقریر میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے امریکا کے دشمن ہیں، اب وہ نومبر میں جیتنے والا ہے اور جب وہ جیتے گا تو ہم سب دوبارہ چیمپئن بنیں گے۔

ہوگن نے کہا ’’میں ٹرمپ کو 35 سال سے جانتا ہوں، وہ سب سے بڑا محب وطن ہے، اس نے ہمیشہ وہی کہا جو وہ سوچتا ہے، وہ ہمیشہ مشکلات سے قطع نظر جیتنے کے لیے راستہ تلاش کر لیتا ہے، صرف وہی ہے جو امریکا کو ٹھیک کر سکتا ہے۔‘‘

a3w
a3w