مہاراشٹرا

راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ

مہاراشٹر میں ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کی تصوہر کو لیکر ایک نیا تنازعہ شروع ہوا ہے۔ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے گڑی پاڈوا کے موقع پر پارٹی جلسے میں عظیم اتحاد کو غیر مشروط حمایت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ممبی: مہاراشٹر میں ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کی تصوہر کو لیکر ایک نیا تنازعہ شروع ہوا ہے۔ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے گڑی پاڈوا کے موقع پر پارٹی جلسے میں عظیم اتحاد کو غیر مشروط حمایت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)

اس پس منظر میں راج ٹھاکرے نے اپنے عہدیداروں کی میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں راج ٹھاکرے نے مہاوتی امیدواروں کی مہم کے سلسلے میں عہدیداروں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے عظیم اتحاد کے امیدواروں کے لیے مہم چلائیں۔

تاہم مہاوتی بینر پر راج ٹھاکرے کی تصویر دیکھ کر پارٹی ورکرس سخت ناراض ہو گئے ہیں۔بی جے پی اور ایم این ایس راج ٹھاکرے کی تصویر کو لے کر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ایم این ایس کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بینر پر راج ٹھاکرے کی تصویر مناسب مقام پر لگائی جائے۔

ایم این ایس کے جنرل سکریٹری نین کدم نے بی جے پی عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مہا یوتی میں باعزت مقام دیے جانے کی درخواست کی۔ اچھی تصویر ہونی چاہیے۔ ایم این ایس نے مہاوتی کی قرارداد میٹنگ کے بینر پر ناراضگی ظاہر کی۔

ایم این ایس نے کہا ہے کہ اگر آپ بینر پر تصویر لگانا چاہتے ہیں تو اسے قابل احترام جگہ پر لگائیں، ورنہ نہ لگائیں۔ راج ٹھاکرے کی تصویر کو رام داس اٹھاولے، مہادیو جانکر کی تصویر، کے پیچھے لگایا گیا ہے۔

جس پر ایم این ایس پریشان ہیں، اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شمالی ممبئی کے امیدوار پیوش گوئل کے مہاوتی سنکلپ میلے میں لگے بینر پر ایم این ایس نے ناراضگی ظاہر کیا ہے۔