7 سالہ بچے سے امام کی مبینہ زیادتی، انسانی حقوق کمیشن نے ازخود نوٹس لیا (ویڈیو)
قومی انسانی حقوق کمیشن نے اتراکھنڈ کے رڑکی ضلع میں ایک مسجد کے امام کے ذریعہ 7 سالہ بچہ کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا فعل کے معاملہ کا از خود نوٹ لیا ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔
نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن نے اتراکھنڈ کے رڑکی ضلع میں ایک مسجد کے امام کے ذریعہ 7 سالہ بچہ کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا فعل کے معاملہ کا از خود نوٹ لیا ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔
اتراکھنڈ کے ضلع رڑکی کے جھابریڑا علاقہ میں 20 اگست کو مسجد کے امام کے ایک بچہ کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے حوالہ سے 22 اگست کی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچہ مسجد میں پڑھنے گیا تھا۔
Haridwar, Uttarakhand: NHRC has taken cognizance of the alleged sexual abuse of a 7-year-old boy by a mosque imam in Haridwar’s Jhabrera area and sought a detailed report from the DM and SSP within a week
— IANS (@ians_india) August 28, 2025
District Magistrate Mayur Dixit says, "In this matter, the report that has… pic.twitter.com/UUG74gnV82
امام نے لڑکے کو زبردستی اپنے کمرہ میں لے جا کر اس کے ساتھ گھناؤنا فعل کیا۔ امام نے متاثرہ کو دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ جان سے مار دے گا تاہم بچہ گھر پہنچا اور اپنے گھر والوں کو واقعہ سے آگاہ کیا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر خبر سچ ہے تو یہ متاثرہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے۔ اس معاملہ میں کمیشن نے رڑکی کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔