محبوب آباد ضلع پولیس کی انسانیت دوست خدمت۔ ڈی جی پی تلنگانہ کی جانب سے ستائش
محبوب آباد ایس پی سدھیررام ناتھ نے فوری طور پر متعلقہ پولیس حکام کو امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس ملازمین نے ٹرین میں پھنسے مسافروں کو پانی کی بوتلیں، بسکٹ پیکٹس او رلیموں چاول)کے پیکٹ تقسیم کئے۔
حیدرآباد: انسانی ہمدردی کے جذبہ کے ساتھ شدید بارش میں مشکلات کا سامنا کر نے والے مسافروں کی مدد کرنے پر محبوب آباد ضلع پولیس کی ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ آفت کی گھڑی میں پولیس ملازمین کی یہ خدمت قابلِ ستائش ہے۔
شدید بارش کے باعث دورناکل میں گولکنڈہ ایکسپریس اورمحبوب آباد ریلوے اسٹیشن پر کرشنا ایکسپریس ٹرینیں روک دی گئی تھیں جس سے مسافروں کو سخت پریشانی ہوئی۔ اس موقع پر پولیس عملہ نے انسانی ہمدردی کے تحت مسافروں کو فوری مدد فراہم کی۔
محبوب آباد ایس پی سدھیررام ناتھ نے فوری طور پر متعلقہ پولیس حکام کو امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس ملازمین نے ٹرین میں پھنسے مسافروں کو پانی کی بوتلیں، بسکٹ پیکٹس او رلیموں چاول)کے پیکٹ تقسیم کئے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس کا یہ انسانیت پر مبنی رویہ محکمہ کی عوامی خدمت کے جذبہ کی بہترین مثال ہے۔