حیدرآباد

گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا

عثمان بن محمد الھاجری نے پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی ریڑھ کی ھڈی طرح ہوتے ہیں، جس ملک کے جوان بیدار رہتے ہیں وہ ملک ترقی کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے اور جس ملک کے جوان غفلت کا شکار ہو جاتے ہیں وہ ملک تاریکیوں می گم ہو جاتا ہے ۔

حیدرآباد:گڈی ملکاپور  ڈیوژن پریسیڈینٹ سری، درگا پرساد کے ہمراہ گڈی ملکاپور  ڈیویژن کے سیکڑوں نوجوان جن میں لکشمن ، سرینو، امام، نریش ، عبدل جبار، نٹراج ، راجو، درگا، یادگیری نے کانگریس پارٹی آفس کاروان پہنچ کر انچارج حلقہ اسمبلی کاروان جناب عثمان بن محمد الھاجری سے ملاقات کئے ، ان نوجوانوں کا استقبال کرتے ہوئے جناب عثمان بن محمد الھاجری نے کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر کانگریس پارٹی میں شامل کئے ،

متعلقہ خبریں
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس چارمینار 2 آئی نہرو بابو وظیفہ پر سبکدوش
سب سے بڑا تلگو این آر آئیز عالمی کاروباری کانفرنس۔APTA KATALYST 2025
محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا
انڈو جرمن ادبی اجلاس و مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

اس موقع پر جناب عثمان بن محمد الھاجری نے پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی ریڑھ کی ھڈی طرح ہوتے ہیں، جس ملک کے جوان بیدار رہتے ہیں وہ ملک ترقی کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے اور جس ملک کے جوان غفلت کا شکار ہو جاتے ہیں وہ ملک تاریکیوں می گم ہو جاتا ہے ۔

 انہوں نے پارٹی میں شامل ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اس ملک کو انگریزوں سے آزاد کروانے کیلئے  طویل جدوجہد کرکے آزادیٴ حاصل دلائ جس کیلئے لاکھوں مسلمانوں، ہندوؤں اور دیگر ہم وطنوں نے اپنے قیمتی جانوں کے نذرانے پئش کئے، 

آزادیٴ حاصل کرنے کے بعد کانگریس پارٹی نے ملک کی شیرازہ بندی کی اور دنیا کے طاقتور ترین صنعتی، معاشی، اقتصادی طور پر ترقی پزیر ممالک کی صف میں شامل کروایا،

دوسری طرف مفاد پرستوں نے جنکا ملک کی آزادیٴ کی جدوجہد میں کوئی تعلق نہ تھا انہوں نے مفاد پرست سرمایہ دار طبقے کی ایما پر اقتدار حاصل کرنے کیلئے ملک ہندو مسلم کے مذہبی جذبات کو ہوا دیکر ووٹ حاصل کئے، حکومت میں آنے کے بعد  انہوں نے بجائے عوامی فلاح و بہبود کے کام کرنے کے اپنے ان سرمایادار دوستوں کو فائدے پہنچاے جن میں سے کئ ایک نے اس ملک کی دولت کو لوٹ کر ملک سے فرار ہو گئے ، جس کی وجہ سے ملک اقتصادی طور پر کئ سال پیچھے چلا گیا،

آج کھلے عام ملک کے دستور کے معمار بابا صاحب بھیم راوٴ امبیڈکر، مہاتما گاندھی کی تذلیل کی جا رہی ہے، دستور ہند کو بدل دینے کی باتیں کی جا رہی ہے ، اس کے علاوہ دلتوں ایس سی، ایس ٹی  اور مسلم اقلیتوں پر حملے اور انکی  کھلے عام تذلیل کی جا رہی ہے،

ایسے سنگین وقت میں کانگریس پارٹی قائد جناب راہول گاندھی نے ملک کے عوام کو جوڑنے کے لئے اپنی جان پر کھیل کر بھارت جوڑو یاترا کر کے عوامی اعتماد کو بحال کئے اور تمام جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، جناب راہول گاندھی اور موجودہ چیف منسٹر ریاست تلنگانہ جناب ریونت ریڈی اور تلنگانہ کے عوام کی جدوجہد کا نتیجے میں تلنگانہ میں کانگریس حکومت قائم ہوی ہے۔

 جہاں ریاستی عوام کی فلاح و بہبود، سب کیلئے انصاف اور ترقی کیلئے کانگریس حکومت کام کر رہی ے، ایسے وقت میں تمام مسلمان دلت، ایس سی یس ٹی او بی سی اور دیگر طبقات کی ذمداری ہیکہ ریاست اور ملک کی ترق کیلئے کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے جوق در جوق کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے راہول گاندھی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ، اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر سرینواس، سنتوش گوڑ، علی بن عثمان الھاجری