انٹرٹینمنٹ

جھوٹی موت کے ڈرامہ کے بعد پونم پانڈے کی ایک اور خبر جھوٹی نکلی

کہا جارہا تھا کہ بی جے پی حکومت پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کیلئے اپنا سفیر مقرر کرنے والی ہے اور اس حوالے سے مرکزی وزارت صحت اور پونم پانڈے کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔

نئی دہلی: سروائیکل کینسر سے اپنی موت کا ڈرامہ کرنے  والی ماڈل وبالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کو حکومت کی جانب سے سفیر بنائے جانے کی خبر بھی جھوٹی نکلی۔ کینسر جیسے جان لیوا مرض کا سہارا لیکر اپنی تشہیری مہم کرنے والی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کڑی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ اداکارہ نے جھوٹی موت کا ڈرامہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا

پونم پانڈے کے ڈرامہ کے بعد سے اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن اسی دوران یہ خبر سامنے آئی کہ حکومت انہیں سفیر مقرر کررہی ہے۔

کہا جارہا تھا کہ بی جے پی حکومت پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کیلئے اپنا سفیر مقرر کرنے والی ہے اور اس حوالے سے مرکزی وزارت صحت اور پونم پانڈے کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔

اس خبر کے بعد عوام میں غصہ کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ تاہم، اب مرکزی وزارت صحت نے پونم پانڈے کو سفیر بنانے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

میڈیا کے مطابق مرکزی وزارت صحت کے حکام نے اس خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارہ پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی آگاہی مہم کے لیے سفیر مقرر نہیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 فروری کی صبح پونم پانڈے کے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سروائیکل کینسر کی وجہ سے اداکارہ کی موت ہوگئی ہے۔ پونم پانڈے کی اچانک موت پر بالی ووڈ انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا تھا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا تھا۔

a3w
a3w