شوہر نے حاملہ بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے
تفصیلات کے مطابق وقارآباد ضلع کاماریڈّی گوڑہ کی رہنے والی 22 سالہ سواتی اور مہیندر نے چند برس قبل محبت کی شادی کی تھی۔ دونوں بوڈاُپل کے بالا جی ہلز کالونی میں مقیم تھے۔
حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے بوڈاوپل کے میڈی پلی بالاجی ہلز علاقہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق وقارآباد ضلع کاماریڈّی گوڑہ کی رہنے والی 22 سالہ سواتی اور مہیندر نے چند برس قبل محبت کی شادی کی تھی۔ دونوں بوڈاُپل کے بالا جی ہلز کالونی میں مقیم تھے۔
مہیندر نے سواتی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور بعد ازاں اس کے جسم کے ہاتھ، پاؤں اور سر الگ کر کے موسی ندی میں پھینک دیا جبکہ دھڑ کو پلاسٹک کور میں پیک کر کے کمرے میں ہی چھپا دیا۔
مہیندر نے قتل کے بعد اپنی بہن کو فون پر گمراہ کرتے ہوئے کہا کہ سواتی نے خودکشی کرلی ہے۔ بہن نے یہ اطلاع سواتی کے والدین تک پہنچائی۔ شبہ ہونے پر سواتی کے ارکان خاندان نے پولیس کو خبر دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور ملزم مہیندر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس قتل کی اصل وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے جانچ کر رہی ہے۔