ایشیاء

پاکستان نے 190 ہندوؤں کو ہندوستان جانے سے روک دیا

واگھا سرحد پر پاکستانی امیگریشن حکام نے 190 ہندوؤں کو ہندوستان کا سفر کرنے سے روک دیا کیونکہ یہ لوگ پڑوسی ملک کے سفر کے مقصد کے تعلق سے عہدیداروں کومطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد: واگھا سرحد پر پاکستانی امیگریشن حکام نے 190 ہندوؤں کو ہندوستان کا سفر کرنے سے روک دیا کیونکہ یہ لوگ پڑوسی ملک کے سفر کے مقصد کے تعلق سے عہدیداروں کومطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار
دوہری مہارت کے کھلاڑی
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ

صوبہ سندھ کے دوردراز علاقہ سے کئی ہندو خاندان بچوں اور عورتوں کے ساتھ دھرم یاترا کے ویزا پر ہندوستان جانے کے لئے سرحد پہنچے تھے۔ دی ایکسپریس ٹریبون نے یہ اطلاع دی۔

امیگریشن حکام نے انہیں کلیرنس نہیں دیا کیونکہ یہ لوگ اس سوال کا اطمینان بخش جواب نہیں دے سکے کہ وہ ہندوستان کیوں جانا چاہتے ہیں۔ یہ ہندو کنبے جھونپڑیوں میں رہتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے کنبے ہندو مندروں کے درشن کا ویزا لے کر ہندوستان چلے جاتے ہیں اور وہاں طویل قیام کرتے ہیں۔ ہندوستان جانے کے بعد یہ لوگ جھونپڑیوں میں رہتے ہیں اور کڑی محنت کرتے ہیں۔

یہ لوگ یہ کہتے ہوئے پاکستان کو بدنام کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں۔ فی الحال پاکستانی ہندوؤں کی بڑی تعداد راجستھان اور دہلی میں خانہ بدوشوں کی زندگی بسر کررہی ہے۔

a3w
a3w