حیدرآباد
حیدرآباد: ملبہ گرنے سے 3 مزدور ہلاک، ایک زخمی
واقعہ میں تین مزدور ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر میں بدھ کو ایک سیلار کی تعمیر کے دوران ملبہ گرنے کے ایک المناک واقعہ میں تین مزدور ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت دشرتھ کے طورپر کی گئی ہے، جسے علاج کے لیے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔