حیدرآباد: سوشیل میڈیا کا جنون، رقم کو پھینک کر تلاش کرنے کی رئیل بنانے پر نوجوان کے خلاف معاملہ درج
اس نوجوان جس کی شناخت بالا نگر کے یوٹیوبر بھانوچندر کے طورپر کی گئی ہے، نے انسٹاگرام پر حیدرآباد کی آوٹررنگ روڈ کے قریب رقم پھینکتے ہوئے ایک رئیل بنائی اور اسے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
حیدرآباد: سوشیل میڈیا کا جنون اور سماجی رابطہ کے مختلف پلیٹ فارمس پر جلد مقبول ہونے کیلئے نوجوان لڑکے، لڑکیاں نئے نئے قسم کی حرکتیں کرتے ہیں تاہم سوشیل میڈیا پر جلد شہرت اوراپنی رئیلس پر لائکس و شئیربڑھانے کیلئے انوکھی حرکت کرنے والے نوجوان کے خلاف تلنگانہ کی گھٹکیسر پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔
اس نوجوان جس کی شناخت بالا نگر کے یوٹیوبر بھانوچندر کے طورپر کی گئی ہے، نے انسٹاگرام پر حیدرآباد کی آوٹررنگ روڈ کے قریب رقم پھینکتے ہوئے ایک رئیل بنائی اور اسے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
اس نے منی ہنٹنگ چیلنج کے عنوان سے یہ رئیل بناتے ہوئے رقم سڑک کے کنارے جھاڑیوں میں پھینک دی اور اس رئیل کو دیکھنے والوں سے خواہش کی کہ وہ اس رقم کو حاصل کرنے کیلئے اس کی تلاش کے لئے اس مقام پر پہنچیں۔
ا س رئیل پراس نوجوان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے کیونکہ او آر آر پر پھینکی گئی رقم کوحاصل کرنے بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے اور حادثات کا خدشہ ہے۔