حیدرآباد

حیدرآباد: ریڈ روزبیکری میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی

شہرحیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ کے موسی رام باغ چوراہا پر واقع ریڈروزبیکری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ کے موسی رام باغ چوراہا پر واقع ریڈروزبیکری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ

آج صبح کی اولین ساعتوں میں آگ کے شعلوں کو دیکھ کر مقامی افراد نے ملک پیٹ پولیس، فائر اسٹیشن کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد تقریبا پانچ فائرانجنوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔اس واقعہ کے نتیجہ میں بیکری کی عمارت جل کر مکمل طورپرخاکستر ہوگئی۔

اس واقعہ کے سبب سڑک پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔