مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کا انخلاء ہے۔

ریاض: سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیل کا انخلاء ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران۔ پاکستان تعلقات میں سدھار
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے میونخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر غزہ میں انسانی المیے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن کا واحد حل ہے۔

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔اس سے قبل گزشتہ روز سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانوی اور کینیڈین ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

سعودی وزیرِ خارجہ کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں غزہ اور اس کے گرد و نواح کی صورتِ حال میں تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ بحران کو کم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔