حیدرآباد

حیدرآباد: گھریلو جھگڑوں کے باعث ذہنی تناؤ میں ایک شخص کی خودکشی

پولیس اور اس کے رشتہ داروں کے مطابق، 26 سالہ نرسمہا شاہ میر پیٹ کا رہنے والا تھا اور پیشہ سے ڈرائیور تھا۔ آٹھ ماہ قبل اس کی شادی امیرپیٹ، حیدرآباد کی پوجا نامی خاتون سے ہوئی تھی، جو اس وقت حاملہ ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے شاہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پولیس اور اس کے رشتہ داروں کے مطابق، 26 سالہ نرسمہا شاہ میر پیٹ کا رہنے والا تھا اور پیشہ سے ڈرائیور تھا۔ آٹھ ماہ قبل اس کی شادی امیرپیٹ، حیدرآباد کی پوجا نامی خاتون سے ہوئی تھی، جو اس وقت حاملہ ہے۔

کام کے سلسلہ میں نرسمہا اتر پردیش گیا ہوا تھا جبکہ اس دوران اس کی بیوی پوجا اپنی ماں کے گھر امیرپیٹ چلی گئی۔ جب نرسمہا واپس گھر آیا تو اس نے فون پر بیوی سے گھر آنے کی درخواست کی لیکن اس نے انکار کر دیا۔

اس بات سے دلبرداشتہ ہو کر نرسمہا نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ نرسمہا نے گھریلو جھگڑوں کے باعث ذہنی تناؤ میں آکر یہ قدم اٹھایا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔