حیدرآباد
حیدرآباد: فلم نگر میں خاتون نے بچہ کے ساتھ خودکشی کرلی
سریشا (22) کی شادی تقریباً چار سال قبل وشواناتھ سے ہوئی تھی اور اس جوڑے کا ایک بیٹا منیش ہے جس کی عمر تقریباً تین سال تھی۔

حیدرآباد: فلم نگر، جوبلی ہلز میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک خاتون نے اپنے بچے کے ساتھ اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔
سریشا (22) کی شادی تقریباً چار سال قبل وشواناتھ سے ہوئی تھی اور اس جوڑے کا ایک بیٹا منیش ہے جس کی عمر تقریباً تین سال تھی۔
جمعہ اور ہفتہ کی رات خاتون نے اپنے بیٹے کے ساتھ ساڑھی کا استعمال کرتے ہوئے سیلنگ فین سے لٹک کر پھانسی لے لی۔
گھر والوں نے یہ دیکھ کر دیر رات پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ فلم نگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو مردہ خانہ میں منتقل کردیا۔ ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کو شوہر اور سسرال والے اسے ہراساں کر رہے تھے جس کے باعث وہ شدید تناؤ کا شکار تھی۔