جرائم و حادثات

لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

کمشنر سٹی پولیس سی وی آنند کی ہدایت پر فوری 6پولیس ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ 29مئی کو ڈی آئی سرینواس نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملزم کو کیسرا علاقہ سے گرفتارکرلیا اور جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

حیدرآباد: پولیس جوبلی ہلز نے سرقہ بالجبر(رہزنی) کے کیس کو حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا اور  9.5 لاکھ نقد رقم برآمدکرلی۔ تفصیلات کے بموجب ملزم پٹیل موتی رام نے منصوبہ بند طریقہ سے روڈ نمبر52 جوبلی ہلز کے ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اور ایک فلیٹ میں محو خواب حاملہ خاتون کو ایک کمرے میں 6 گھنٹوں تک بند رکھ کر20لاکھ کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
چاکلیٹ دینے کے بہانے غلط حرکت پر ملزم گرفتار
مسلمانوں کا اتحاد بکھیرنے فسطائی طاقتیں سرگرم، چوکنا رہنے کی اپیل : اکبرالدین اویسی

 گھروالوں نے ملزم کو10لاکھ حوالے کردئیے جس کے بعد ملزم پٹیل موتی رام نے گھروالوں کے ہی سل فون سے اولاکیب بک کرکے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ یہ واردات 12مئی کو پیش آئی۔ متاثرہ حاملہ خاتون اور ان کی والدہ بعدازاں جوبلی ہلز پولیس میں شکایت درج کروائی۔

 کمشنر سٹی پولیس سی وی آنند کی ہدایت پر فوری 6پولیس ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ 29مئی کو ڈی آئی سرینواس نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملزم کو کیسرا علاقہ سے گرفتارکرلیا اور جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

ملزم نے اپنے جرم کا اقبال کرلیا اس کے قبضہ سے 9.5 لاکھ روپئے‘ایک تیزدھارچاقو برآمدکرلیا۔ ملزم ڈیل کمپنی کا کسٹمر سرویس اسپیشلسٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔