حیدرآباد

حیدرآباد: شراب پینے پر بیوی سے جھگڑے۔آٹوڈرائیور کی خودکشی

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 43 سالہ بھیم راو کے طور پر کی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں، لودھا اپارٹمنٹ کے سامنے ایک ویران علاقہ میں ایک آٹو ڈرائیور نے درخت سے پھانسی لے کرخودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 43 سالہ بھیم راو کے طور پر کی گئی۔

وہ آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنی زندگی گزار رہا تھا۔ بیوی کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے وہ دو مہینوں سے گھر نہیں آیا تھا پانچ دن پہلے وہ گھر آیا اور آٹو کی مرمت کے لئے 500 روپے مانگے، پھر گھر سے باہر چلا گیا اور واپس نہیں آیا۔

دو دن قبل بھیم راو نے بیوی کو فون کر کے پوچھا کہ کیا وہ گھر آ سکتا ہے اس پر بیوی نے کہا کہ اگر وہ شراب پیتا ہے تو گھر نہ آئے، اور اگر شراب نہیں پیتے تو گھر آ سکتا ہے۔

شراب کی عادت کے باعث بھیم راو کی بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑے ہوتے تھے، جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان تھا۔اسی پریشانی کے عالم میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔