تعلیم و روزگار

تلنگانہ ہائی کورٹ میں 85 جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب

تلنگانہ ہائی کورٹ نے اعلامیہ جاری کرکے ہائی کورٹ میں ٹائپسٹ کی 43 جائیدادوں اور کاپسٹ کی 42جائیدادوں پر راست تقرر کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے اعلامیہ جاری کرکے ہائی کورٹ میں ٹائپسٹ کی 43 جائیدادوں اور کاپسٹ کی 42جائیدادوں پر راست تقرر کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

امیدوار10تا 25/ اگست آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

5/ ستمبر سے ہال ٹکٹس دستیاب ہوں گے اور امتحان 25/ ستمبر کو منعقد ہوگا۔ کامرس، سائنس، آرٹس یا قانون یا مساوی کورسس میں ڈگری کے حامل امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ امیدواروں کو ٹائپ رائٹنگ (انگلش) کا ہائر گریڈ (45 الفاظ فی منٹ) کا سرکاری تکنیکی امتحان کامیاب ہونا چاہیے۔ امیدواروں کی عمر یکم جولائی 2022 تک 18سال مکمل ہونی چاہیے جو 34سال سے متجاوز نہیں ہونی چاہیے۔

ایس سیز اور ایس ٹیز، بی سیز یا معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو عمر کی بالائی حد میں پانچ سال کی نرمی دی گئی ہے۔