حیدرآباد

حیدرآباد:کار سڑک کے درمیانی حصہ سے ٹکرا گئی

ڈرائیور نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا اور سڑک کے درمیانی حصے سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں موجود ایئر بیاگس فوری طور پرکھل گئے، جس سے کوئی بڑانقصان نہیں ہوا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے بنجاراہلز میں سٹی سنٹرشاپنگ مال کے قریب سڑک کے درمیانی حصہ سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ خبریں
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔مرسڈیز بینز، جسے ایک خاتون چلا رہی تھی، مبینہ طور پر بے قابو ہو گئی، اس خاتون نے سڑک پر موڑ پرا سٹیئرنگ وہیل پر کنٹرول سے محروم ہوگئی۔

ڈرائیور نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا اور سڑک کے درمیانی حصے سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں موجود ایئر بیاگس فوری طور پرکھل گئے، جس سے کوئی بڑانقصان نہیں ہوا۔

راستے سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں نے خاتون کو بچایا جو مبینہ طور پر نشہ میں تھی۔ کار کا اگلا حصہ سڑک کے درمیان سے ٹکرا کر ہوا میں معلق ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر بنجارہ پولیس نے ٹریفک پولیس ملازمین کی مدد سے کار کو ہٹانے کے لیے کرین کا استعمال کیا۔