جرائم و حادثات

تلنگانہ: عادل آباد ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ، معصوم بچہ سمیت دو افراد جاں بحق

ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک معصوم بچہ بھی شامل تھا۔

عادل آباد: تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے جینتھ منڈل میں ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا جس نے علاقے میں غم کی لہر دوڑادی۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی

یہ حادثہ اس وقت ہوا جب عادل آباد سے چندرپور جانے والی آر ٹی سی بس مخالف سمت سے آتی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک معصوم بچہ بھی شامل تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 58 سالہ شیخ علی اور 4 سالہ ازہان شامل ہیں۔ ایک اور شخص شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور زخمی شخص کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے پیش آیا۔

علاقے کے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ سڑک پر احتیاط سے سفر کریں اور قوانین کی پابندی کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔