حیدرآباد: چندا نگر کے خزانہ جیولری ڈکیتی کیس۔ملزمین گرفتار
جملہ 7 افراد نے مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ملزمین اس واردات کیلئے موٹرسائیکل پر آئے اور جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال کیا۔ دکان سے 10 کلو چاندی کے زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔
حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے چندا نگر علاقہ میں خزانہ جیولری کی دکان میں ہوئی ڈکیتی کا کیس پولیس نے حل کر لیا ہے۔
ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے بندوقیں اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ مادھاپورکے ڈی سی پی وینیت نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمین نے 20 دن تک دکان کا جائزہ لیا تھا۔
جملہ 7 افراد نے مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ملزمین اس واردات کیلئے موٹرسائیکل پر آئے اور جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال کیا۔ دکان سے 10 کلو چاندی کے زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ پہلے یہ گروہ کولکتہ، بہار اور کرناٹک میں بھی ڈکیتی کی واردات انجام دے چکا ہے۔گروہ کے ارکان دو سال سے حیدرآباد میں چھوٹے موٹے کام کرتے ہوئے رہائش پذیر تھے۔
یہ حیدرآباد میں ان کی پہلی ڈکیتی کی واردات تھی۔انہوں نے آجرین سے درخواست کی ہے کہ وہ مزدوروں کو بھرتی کرتے وقت ان کے کریک ریکارڈ کی جانچ ضرور کریں۔
لیبر سپلائی ایجنسیز کو چاہیے کہ وہ ہمیں مزدوروں کی مکمل معلومات فراہم کریں۔