تلنگانہ

کانگریس ضمانت والی نہیں،420 پارٹی: وزیر آئی ٹی تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست کے عوام سے کئے گئے گیارنٹی (ضمانت) پر اس کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی ضمانت والی نہیں ہے، یہ 420 پارٹی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست کے عوام سے کئے گئے گیارنٹی (ضمانت) پر اس کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی ضمانت والی نہیں ہے، یہ 420 پارٹی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

وزیر موصوف نے کھمم ضلع کے دورہ کے ایک حصہ کے طور پر انجانا پورم میں ایک آئیل پام فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں 20 لاکھ ایکڑ پر آئیل پام کی کاشت کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیل پام کی کاشت کے کئی فوائد ہیں۔ انہوں نے علاقہ کے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ فیکٹری سے فائدہ اٹھائیں اور معاشی طور پر ترقی کریں۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کھمم ضلع کے عوام کافی متحرک ہیں۔

a3w
a3w