حیدرآباد: گاورکشک پر فائرنگ،تین ملزمین گرفتار،ایک فرار
ڈاکٹروں کے مطابق فائرنگ میں زخمی پرشانت سنگھ کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیسرا منڈل کے رامپلی کا رہنے والا سونو سنگھ عرف پرشانت سنگھ گؤ رکھشا ہے اور وہ مویشیوں کی غیر قانونی منتقلی کی اطلاع ہندو تنظیموں کو دیتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے پوچارم علاقہ میں پیش آئے فائرنگ واقعہ جس نے ریاست بھر میں سنسنی پھیلا دی میں اہم پیش رفت سامنے ہوئی ہے کیونکہ پولیس نے گاورکشک پرشانت سنگھ عرف سونو سنگھ پر فائرنگ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار شدگان میں ابراہیم، محسن اور سرینواس شامل ہیں، جبکہ ایک اور ملزم حنیف قریشی ابھی مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق فائرنگ میں زخمی پرشانت سنگھ کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیسرا منڈل کے رامپلی کا رہنے والا سونو سنگھ عرف پرشانت سنگھ گؤ رکھشا ہے اور وہ مویشیوں کی غیر قانونی منتقلی کی اطلاع ہندو تنظیموں کو دیتا ہے۔
حال ہی میں ورنگل کی سمت سے آ رہی ایک ٹرک، جس میں مویشی لائے جا رہے تھے، کو روکنے کے لئے سونو سنگھ نے اپنی کار میں اس کا پیچھا کیا۔ اس دوران ان کی ٹرک میں سوار ایک شخص سے جھڑپ ہوئی۔ ٹرک ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور ٹول گیٹ پر لگے بیریکیڈس کو توڑتے ہوئے فرار ہو گیا۔
بدھ کی شام جب سونو سنگھ رامپلی کی جانب سے کار میں واپس آ رہے تھے، تو ابراہیم نامی شخص نے ان کا پیچھا کیا۔ اس نے سونو سنگھ کی کار کو روک لیا اور الزام لگایا کہ وہ گائے کی اسمگلنگ کی اطلاعات ہندو تنظیموں تک پہنچا رہا ہے۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو مارپیٹ میں تبدیل ہو گئی۔ اسی دوران ابراہیم نے پستول نکال کر سونو سنگھ پر دو گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔
ایک گولی اس کی پسلیوں میں جا لگی جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر اسے ایک نجی اسپتال منتقل کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔