کرناٹک

بابر اعظم کی تعریف کرنے والے 3 نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج

آر وینکٹیشپا کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی جیت کے بعد بعض کمیونٹیز کے نوجوانوں نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر بابر اعظم کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے تصاویر اور پیغامات شیئر کیے۔

کولار: کرناٹک کے کولار میں پولس نے ایک مخصوص کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ آر وینکٹیشپا کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی جیت کے بعد بعض کمیونٹیز کے نوجوانوں نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر بابر اعظم کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے تصاویر اور پیغامات شیئر کیے۔

پاکستان نے قریبی میچ میں ہندوستان کو ایک گیند رہتے ہرایا تھا۔ پاکستان کو آخری دو اوورز میں 26 رنز درکار تھے لیکن بھونیشور کمار کے ڈالے گئے 19ویں اوور میں پاکستان نے میچ جیتنے کے لیے 19 رنز جوڑے تھے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان وراْت کوہلی نے جمعرات کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں طویل انتظار کے بعد اپنی 71ویں بین الاقوامی سنچری بنائی جس کے بعد کئی پاکستانی کرکٹرز نے ایک آواز میں کوہلی کی تعریف کی تھی۔