حیدرآباد

حیدرآباد ہٹ اینڈ رن کیس: سعیدآباد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

متاثرہ نوجوان کی موت کے بعد پولیس نے تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے مقدمہ کو سنگین دفعات کے تحت درج کیا۔

حیدرآباد میں پیش آئے ایک افسوسناک ہٹ اینڈ رن حادثے میں نوجوان کی موت کے بعد سعیدآباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
سلطان پور میں ٹریلر نے بائک سواروں کو روندا
چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ، چار کے مارے جانے کی اطلاع

حادثے میں جان بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سنیل کمار (27 سال) کے طور پر ہوئی ہے، جو اپنی بائیک پر سوار تھا۔ پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے پیچھے سے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سنیل کمار شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متاثرہ نوجوان کی موت کے بعد پولیس نے تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے مقدمہ کو سنگین دفعات کے تحت درج کیا۔

پولیس نے اس واقعہ میں 3 ملزمین کی شناخت کی ہے، جن میں مرکزی ملزم سائی چرن (21 سال) شامل ہے، جو روٹس کالج کا طالب علم بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی سائی چرن ہی چلا رہا تھا۔ مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

سعیدآباد پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے، جس میں گاڑی کی رفتار، لاپرواہی اور دیگر ملزمین کے کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ حیدرآباد میں بڑھتے ہوئے بے قابو اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے واقعات پر ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ پولیس حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔