مہاراشٹرا

طوفان بپر جوائے‘ ویسٹرن ریلوے کی کئی ٹرینیں منسوخ

طوفان کی وجہ سے مسافرین اور ٹرینوں کی سلامتی کے لیے احتیاطی قدم کے طور پر جملہ 100 ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔

ممبئی: طوفان بیپرجوائے کے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ویسٹرن ریلوے (ڈبلیو آر) کی ٹرین خدمات متاثر ہوئیں۔ گجرات روٹ کی تقریباً180 کو یا تو منسوخ کردیا گیا یا پھر جزوی طور روک دیا گیا۔ ڈبلیو آر کے ترجمان اعلیٰ سمیت ٹھاکر نے کہا کہ آج مزید دو ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔

 طوفان کی وجہ سے مسافرین اور ٹرینوں کی سلامتی کے لیے احتیاطی قدم کے طور پر جملہ 100 ٹرینیں منسوخ کی گئیں۔ ٹھاکر نے کہا کہ مختلف دیگر سلامتی اور احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ مسافرین قواعد کے مطابق ٹکٹ کی رقم کی واپسی کے حقدار ہوں گے۔

 آج (جون16) کو پوربندر۔ویراول ایکسپریس ٹرین روانگی اور واپسی (19207-19208) منسوخ کی گئیں۔ شری ماتا ویشنودیوی کٹرا۔ گاندھی ددھام کے درمیان سروودیا ایکسپریس (12474) کو مختصر طور پر روک دیا گیا۔

بھوج۔ سابرمتی اسپیشل ٹرین (09456)جو قبل ازیں منسوخ کردی گئی تھیں گاندھی دھام سے شارٹ اوریجینیٹ کیا گیا جبکہ سروودیا ایکسپریس (12473) کو آج احمد آباد سے شارٹ اوریجنیٹ کیا جائے گا۔

a3w
a3w