حیدرآباد

حیدرآباد: شوہر اوربیوی نے ایک ہی دن مختلف مقامات پر پھانسی لے کر خودکشی کر لی

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دس دنوں سے ان دونوں کے درمیان گھریلو تنازعات چل رہے تھے، جس کے نتیجہ میں ان کے انتہائی اقدام کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے باچوپلی علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے نے ایک ہی دن میں علیحدہ علیحدہ مقامات پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

خاتون کی شناخت ویلوپوری درگا راگنی کے طور پر کی گئی ہے، جو مِتیالا نگر کے شانتی ونم بی-بلاک اپارٹمنٹ میں واچ مین کی حیثیت سے کام کر رہی تھی۔ اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔

اس کے شوہر سرینواسلو نے بھی دوسری جگہ پھانسی لے لی۔ یہ جوڑا آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع سے تعلق رکھتا تھا اور روزگار کے سلسلہ میں حیدرآباد آیا تھا ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دس دنوں سے ان دونوں کے درمیان گھریلو تنازعات چل رہے تھے، جس کے نتیجہ میں ان کے انتہائی اقدام کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ان کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔