انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان نے ’ اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی

سارا علی خان ان دنوں فلم ’اے وطن میرے وطن‘ کے سلسلے میں سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں سارہ علی خان اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ سارہ نے فلم کے سیٹ سے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اپنی آنے والی فلم ’اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ سارا علی خان ان دنوں فلم ’اے وطن میرے وطن‘ کے سلسلے میں سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں سارہ علی خان اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ سارہ نے فلم کے سیٹ سے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
سارہ علی خان نے کیدارناتھ کے ٹرپ کی فوٹو شیئر کی
ڈنکی کی شوٹنگ کیلئے شاہ رخ خان کشمیر پہنچے
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
1974 کے قتل کیس میں 80 سالہ ملزم کوسزائے عمر قید

سارا نے کیپشن کی شروعات مہاتماگاندھی کے کوٹس سے کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے،”ایسے جیو کہ جیسے تم کل مرنے والے ہو۔ ایسے سیکھو کہ تم ہمیشہ جینے والے ہو۔‘ اس کے بعد سارہ نے فلم کے ڈائریکٹر کنن ایئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے، ’جنون، طاقت اور وقار سے بھرے اس پاور فل کردار کے لئے مجھے منتخب کرنے کے لئے ششکریہ کنن سر۔ یہ کردار ہمیشہ مجھ سے جڑا رہے گا۔ جے بھولے ناتھ۔“

کہا جا رہا ہے کہ ’اے وطن میرے وطن‘ میں سارہ فریڈم فائٹر اوشا مہتا کا کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔ ہندوستان آزادی کی تحریک میں جس نوجوان لڑکی نے برٹش حکومت میں دم کرکے رکھ دیا تھا اوہ اوشا مہتا تھیں جنہوں نے مہاتما گاندھی جی کی قیادت والے بھارت چھوڑو تحریک کے دوران سیکریٹ کانگریس ریڈیو سروس کی شروعات کرکے کارکنوں میں خاصا جوش بھر دیا تھا۔ اوشا مہتا کو ہندوستان کی پہلی ریڈیو خاتون بھی کہا جاتا ہے۔