حیدرآباد
حیدرآباد: درخت گرنے سے شوہر کی موت، بیوی زخمی
حیدرآباد کے بولارم کے کنٹونمنٹ اسپتال کے احاطہ میں ایک بڑا درخت ایک جوڑے پر گرگیا جس کے نتیجہ میں شوہر کی موت ہوگئی اور بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے بولارم کے کنٹونمنٹ اسپتال کے احاطہ میں ایک بڑا درخت ایک جوڑے پر گرگیا جس کے نتیجہ میں شوہر کی موت ہوگئی اور بیوی شدید زخمی ہو گئی۔
اسے علاج کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ رویندر اور سرلا دیوی آج صبح علاج کے لیے کنٹونمنٹ اسپتال آئے تھے۔
سرلا دیوی ایک ٹیچر کے طور پر کام کرتی ہے۔ پولیس نے رویندر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا۔