آندھراپردیش

جم میں ورزش کے دوران ایک شخص کی موت

اس شخص جس کی شناخت ادونی ٹاون کے رہنے والے 28سالہ سائی پربھوکے طورپر کی گئی ہے، جم میں ورزش کررہا تھا تاہم اچانک وہ گرپڑا۔وہ حیدرآباد کی ایک کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھاتاہم وہ فی الحال گھر سے ہی کام کررہا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک کانسٹبل کی ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت کے واقعہ کے بعد اسی طرح کا ایک اور واقعہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں پیش آیا جہاں پر ایک پرائیویٹ ملازم کی بھی ایسے ہی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی
پوتین کی پر تعیش بکتر بند ٹرین میں سیلون اور جم بھی موجود، نئی تصاویر دیکھئے
انجینئر کے ساتھ65 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ

 تفصیلات کے مطابق اس شخص جس کی شناخت ادونی ٹاون کے رہنے والے 28سالہ سائی پربھوکے طورپر کی گئی ہے، جم میں ورزش کررہا تھا تاہم اچانک وہ گرپڑا۔وہ حیدرآباد کی ایک کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھاتاہم وہ فی الحال گھر سے ہی کام کررہا تھا۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں اس کی شادی طئے پائی تھی۔ وہ ورزش کے لیے ایک جم گیا ہوا تھا۔جم کے دوران اس نے ورزش کی تاہم تھوڑی دیر بعد ہی اس کو چکر آنے لگی۔

اس نے یہ بات اپنے دوست کو بتائی اور اس کا دوست اس کے لئے پانی لانے گیا تھا کہ یہ شخص بے ہوش ہوکر اچانک نیچے گر پڑا۔اس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔