حیدرآباد

حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو چوتھی بار ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے بہترین ایئرپورٹ اسٹاف کا ایوارڈ

یہ اعلان میڈرڈ، اسپین میں پاسنجر ٹرمنل ایکسپو 2025 میں ایک شاندار تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں حیدرآباد ایئرپورٹ نے اپنے آپ کو ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے تمام حریفوں کے درمیان ممتازایرپورٹ کے طور پر ممتاز کیا۔

حیدرآباد: جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ (جی ایچ آئی اے ایل) نے ایک بار پھر باوقار اسکائی ٹریکس سروے میں پہچان حاصل کی ہے۔ جی ایچ آئی اے ایل کو غیر معمولی مہمان نوازی اور کارکردگی کے ساتھ مسافروں کے تجربہ کی عمدہ کارکردگی کیلئے اس کی غیر متزلزل وابستگی کا اعتراف کرتے ہوئے، اسکائی ٹریکس کے ذریعہ ہندوستان کے بیسٹ ایرپورٹ اورجنوبی ایشیا کا ایوارڈ چوتھی باردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

یہ اعلان میڈرڈ، اسپین میں پاسنجر ٹرمنل ایکسپو 2025 میں ایک شاندار تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں حیدرآباد ایئرپورٹ نے اپنے آپ کو ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے تمام حریفوں کے درمیان ممتازایرپورٹ کے طور پر ممتاز کیا۔

 یہ ممتاز اعزازایرپورٹ کے مسافروں کے سفر کو ہموار، آسان اور واقعی غیر معمولی بنانے کے لئے لگن کا جشن مناتا ہے۔ یہ ایوارڈ سخت آڈٹ کے بعد عملہ کی خدمت کے معیاربشمول ر ویہ، دوستی، اور تمام کسٹمر ٹچ پوائنٹس پر کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

 پردیپ پنیکر سی ای او۔جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل لمیٹڈ، نے کہا کہ ”ہمیں بے حد فخر ہے کہ جی ایم آرحیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو چوتھی بار ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے بہترین ایئرپورٹ اسٹاف کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ باوقار ایوارڈ پورے ایئرپورٹ کے عملے کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور مہمان نوازی کا ثبوت ہے۔